یہ نہیں کہا کہ نواز شریف کو باہر  بھجوانا حکومتی غلطی تھی: شاہ محمود 

Jan 25, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  واضح کیا ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ نواز شریف کو باہر بھجوانا حکومتی غلطی تھی بلکہ میاں نواز شریف کو لندن بھجوانے کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ حکومت نے اس وقت نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں کسی سانحہ سے بچنے اور انسانی ہمدردی کے طور پر انہیں علاج کے لئے باہر بھجوانے کا فیصلہ کیا مگر لندن جاکر وہ آج تک علاج کیلئے ہسپتال داخل نہیں ہوئے۔ ایسی رپورٹس بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور ساتھ ہی عدالت میں میاں نواز شریف کی واپسی کا بطور ضمانت بیان حلفی جمع کروانے والے میاں شہباز شریف کو بھی عدالت کی جانب سے طلب کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں