اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے پر 13 ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی کی رکنیت بحال

Jan 25, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر الیکشن کمشن نے 13 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔ جن ارکان کی رکنیت بحال ہوئی ہے ان میں وزیر تعلیم شفقت محمود، سکندر میندرو، ارکان پنجاب اسمبلی سلمان نعیم، جاوید کوثر، خرم سہیل لغاری بلوچستان اسمبلی کے 3 اور خیبر پی کے سے ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

مزیدخبریں