ہرارے (نوائے وقت رپورٹ) زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں میچ فکسنگ پر مجبور کیا گیا۔ سال 2019ء میں بھارتی بزنس مین نے ٹی 20 لیگ کیلئے بھارت آنے کی دعوت دی کہا گیا کہ 15 ہزار ڈالر ملیں گے۔ بھارت پہنچنے پر ڈنر پر لے جایا گیا جہاں کو کین کا نشہ بھی کروایا گیا۔ ڈنر میں کوکین کا نشہ کروا کر ویڈیو بنا لی گئی۔ اگلی صبح 6 افراد میرے کمرے میں داخل ہوئے اور میری نشہ کرتے ہوئے ویڈیو دکھا کر فکسنگ کیلئے بلیک میل کیا۔ مجھے اس وقت اپنی حفاظت کا خطرہ تھا۔ 6 ماہ تک دباؤ میں رہا پھر آئی سی سی کو بتا دیا۔