متناسب نمائندگی  سے  سیاست میںدولت کے عنصر کا خاتمہ ممکن ‘ رحمت وردگ


کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کل کی تقریر بوکھلاہٹ کی عکاس تھی جس میں انہوں نے میڈیا کو مافیا کہہ کر مخاطب کیا جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو شاید یہ بات یاد نہ ہو جب انکے پہلے پشاور جلسے میں میں نے خود دیکھا تھا کہ انکے ساتھ اسٹیج پر حامد میر۔ ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت کئی نامور اینکرز موجود تھے۔ میں اسی وقت ورطہ حیرت کا شکار ہوا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ میڈیا عمران خان کو اقتدار میں لارہا ہے۔ اب اسی میڈیا کے خلاف نازیبا الفاظ انہیں زیب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ جو موجودہ حکومت کی کاکردگی ہے اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگ ووٹ لینے عوام کے پاس گئے تو لوگ انہیں ماریں گے۔  یہ بات میں اپنے پچاس سالہ سیاسی تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن