سیہون کے میکینک  نے بغیر ڈرائیور ریموٹ کنٹرول کار تیارکرلی 


سیہون شریف (نامہ نگار) سیہون کے نوجوان میکینک عامر درس نے ریموٹ کنٹرول سے کار چلانے کا کامیاب تجربہ کرکے دکھا یا ۔گزشتہ روز منی اسٹیدیم سیہون میں نوجوان میکنک نے کار کو  سینکڑوں شہریوں اور طلبہ کی موجودگی میں بغیر ڈرائیورکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا کر دکھایا  اور خوب داد حاصل کی ۔اس موقع پر نوجوان عامر درس نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں  نے دو سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق ماہر مکینک فیملی سے ہے  جو پہلے بھی ایسی کوششیںکر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ  ایسی کارتیار کروں جو بغیر ڈرائیور کے مسافروں کولیکر منزل پر پہنچ سکے ۔یہ ابتدائی کوشش ہے میرے ذہن میں بہت سارے تجربے کرنے کے لئے پراجیکٹس موجود ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن