لودھراں(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لودھراں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسانوں کو کھاد کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہو گی اس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے یونین کونسل پر سیل پوائنٹ قائم کر دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا ضلع بھر کے میونسپل کمیٹیزپارکوں کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کرے اور شہریوں کو اچھی سروس فراہم کرے انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر اوپن عوام کی شکایات دور کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کرونا ایس او پیز پر عمل لودھراں کے عوام عمل کریںعوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا ۔
کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہم کی جائیگی: ڈی سی لودھراں
Jan 25, 2022