پی ٹی آئی تنظیموں کی تحلیل سے قیادت اور ورکرز میں دوریاں پیدا ہو گئیں

Jan 25, 2022


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)  تحریک انصاف ورکر اتحاد  اجلاس میں تمام پی ٹی آئی  ورکرز نے یہ مطالبہ کیا کے حال ہی میں تنظیموں کے تحلیل ہونے کے باعث اعلیٰ قیادت اور ورکرز کے درمیان خلاء  پیدا ہوا ہے اسے فوری طور پر مکمل کیا جائے اور تنظیموں کو بحال کیا جائے تاکہ بلدیاتی الیکشن کا اعلان  پنجاب گورنمنٹ کر چکی ہے اس میں ورکرز کو متحرک کیا جاسکے۔ کہیں ایسا نہ ہو کے کے پی کے  الیکشن جس کا اثر پورے پاکستان پر  پڑے بلدیاتی الیکشن سر پر ہیں تنظیموں کی غیر موجودگی میں پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے اتحاد نے مزید مطالبہ کیا کے پارٹی کے مخلص کارکنوں کو تنظیموں میں موقع دیا جائے ۔ اجلاس میں یونس غازی ، عامر انور قریشی ، ڈاکٹر عارف ہانس ، ابرار احمد خان ، شہریار بھٹہ ، غزل غازی ،افشاں گل ،کومل مختیار ، سجاد خان علیزئی ، عمیر افضل ، مصطفیٰ سیال ، سید فراست شاہ ، عابد چوہان ، عامر شاہ ، حاجی شاہد و دیگرنے شرکت کی۔

مزیدخبریں