لسبیلہ (نامہ نگار)صدر مقام اوتھل کے مضافاتی علاقوں میں سرکاری اراضیات کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کا سلسلہ تاحال جاری بااثر شخصیات اور پٹواریوں کی ملی بھگت سے اوتھل کے علاقے کنڈیارو، ریجہ ، میل وسائی ، کہنواری ، اچھڑہ پٹ ، ڈامبی، آہورہ اور دیگر علاقہ جات پر بااثر شخصیات نے قبضہ کرکے ہزاروں ایکڑ اراضیات غیر مقامیوں کو کوڑیوں کے دام فروخت کردی ہیں اور اب بھی محکمہ جنگلات اور پراونشنل گورنمنٹ کی اراضیات پٹواریوں نے جعلی کھتونیاں بنا کر دی جارہی ہیں واضع رہے کہ علاقائی بااثر شخصیات کا ایک پورا ٹولہ ہے جو سرکاری اراضیات پر قبضہ کرکے غیر مقامیوں کے ساتھ زمینیں فروخت کررہے ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان ، صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی، رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی ، کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ لینڈ مافیا کے ٹولے کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور جو سرکاری اراضیات فروخت کی گئی ہیں وہ واہ گزار کرا کر لینڈ مافیا گروہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پٹواریوں کی ملی بھگت سرکاری زمینیں کوڑیوں کے دام فروخت
Jan 25, 2022