والدین اپنے بچوںکو پولیوقطرے ضرور پلائیں:رزاق خان

 جعفرآباد(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح جعفرآباد میں بھی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے پانچ  روزہ پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کی قطرے اور وٹامن کے کیپسول پلائے جائیں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کی گئی ہیںضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا ہے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر جان محمد کھوسہ کے ہمراہ  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار میں بچوں کو  پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا انسداد پولیو مہم کے دوران  پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 1 لاکھ 44 ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 84 ائیریا انچارج 350 موبائل ٹیمیں 45 ٹرائزٹ پوائنٹ اور 8 بارڈر پوائنٹ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو کو شکست دینے کی جنگ میں والدین سول سوسائٹی میڈیا علمائے کرام اور انتظامیہ کا کردار اہم ہے انکی مثبت سوچ اچھے کردار اور فرض شناسی کی بدولت یہ پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن