انتظامیہ کی ناہلی کیوجہ سے این پی کاٹن کمپنی میں گیس دھماکہ ہوا:اکبر آسکانی

لسبیلہ (نامہ نگار)حب انڈسٹریز ایریا ہائیٹ میں این پی کاٹن کمپنی میں گیس دھماکہ مل مالک اور سوئی سدرن گیس و دیگر ذمہ داران اور انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے گیس دھماکہ کوئی اتفاقیہ واقعہ نہیں بلکہ زر ہوس اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کی بدترین انتہاء ہے ۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر قدرت اللہ ریکی ضلعی ڈپٹی آرگنائزر اکبر آسکانی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے مزید کہا کہ حب انڈسٹریل ایریا ایک بیگار کیمپ کی طرح لیبر ورکرز کے لیئے موت کا سامان بنی ہوئی ہے لیبر ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکمے کے ذمہ داران کی مسلسل خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے حب انڈسٹریز میں حکومت کی احکامات کو کمپنی اور لیبر ڈیپارٹمنٹ و دیگر زمہ داران کی ملی بھگت سے ہوا میں اڑا دیا ہے حب انڈسٹریز لیبر ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکمے کے ذمہ داران کی جانب سے کوئی چیک بیلنس نہیں بالا افسران کو سب ٹھیک کی داستان سنا دیتے ہیں جبکہ سیفٹی رولز تختیوں پر آویزاں فیکٹری گیٹس پر تعویز بن چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن