شرقپورمیں ڈیلر کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کسانوںکو لوٹنے لگے

شرقپور شریف (ایم اقبال شاکر سے) شرقپور شریف اور گردونواح میں یوریا کھاد کی قلت پیدا کر کے کھاد ڈیلروں نے لاکھوں روپے کما لیے بتایا گیا ہے کہ شرقپور شریف میں بڑے کھاد ڈیلروں اور کھاد فروشوں نے بڑی تعداد میں یوریا کھاد کو مختلف جگہوں اور گوداموں میں سستے بھاؤ خرید کر سٹاک کر رکھا ہے جسے مقامی کسانوں کو کھاد کی قلت کے بہانے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے یوریا کھاد کی ایک بوری جس کی قیمت 2400 سے 2500 وصول کی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ اپنا حصہ وصول کر کے مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔کسانوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ شرقپور میں کھاد ڈیلروں کے پاس سینکڑوں بوریاں یوریا کھاد موجود ہے جو انہوں نے مختلف گوداموں میں چھپا رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن