ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پیکرصدق وصفا،عاشق اکبر،خلیفہ بلافصل سیدناصدیق اکبرؓکی یوم وفات کے موقع پران کی عظیم خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اہلسنت والجماعت کی متعددتنظیموںکی طرف سے خصوصی پروگراموںکے انعقادکاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے،سنی رابطہ کونسل تحصیل ٹیکسلاکے ذمہ دار،اسامہ صدیق کی زیرنگرانی دس سے پندرہ برس کی عمرکے بچوںپرمشتمل خصوصی ریلی کاانعقادکیاگیا،جس میںمدارس دینیہ کے بچوںکے ساتھ ساتھ عصری علوم کے اداروںمیںزیرتعلیم بچوںنے بھی شرکت کی،جبکہ ریلی کی نگرانی کرنے والوںمیںملک یاسرگجرایڈوکیٹ،ایم سرورعلوی،عمرفاروق عثمانی زرگر،محمدرفاقت معاویہ زرگر،ملک محمدنوا ز ،د یگر معاو نین شامل تھے،اس موقع پرشرکاء ریلی نے ہاتھوں میںبینراٹھارکھے تھے،جن پریوم سید نا صدیق اکبرؓعام تعطیل سرکاری سطح پرمنانے کے مطالبات درج تھے،دیگربینروںپرتوہین صحابہ ؓ و توہین اہلبیتؓ ،نامنظورنامنظورکے نعرے درج تھے ، متعدد بچوں نے شان صدیق اکبرؓاورعظمت ناموس صحابہؓواہل بیتؓکے عنوان سے شاندارتقاریرکرکے ریلی کی شان وشوکت میںاضافہ کردیا،بچوںپرمشتمل ریلی جب چوک سرائے کالاختم نبوتؐچوک میںپہنچی،توایک پروقاراجتماع کاروپ دھارگئی۔
صدیق اکبرؓکی یوم وفات، اہلسنت والجماعت کیطرف سے پر وگرامات شروع
Jan 25, 2022