مری(نامہ نگار خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص سکندری کا تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری کادورہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عبدلسلام عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص سکندری نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی کے ہمراہ پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی اے سی مری نے اپنے پیغام میں عوام کوہدایت کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تا کہ ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے،اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی نے بتایا کہ موجودہ مہم میں 37970 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 20 فکس ٹیمیں، 15 ٹرانزٹ ٹیمیں جبکہ 290 موبائل ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
اسسٹنٹ کمشنر مری کا تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری کادورہ
Jan 25, 2022