کلرسیداں(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے راولپنڈی ڈویژن کے ہر گھرانے کو مفت صحت کی سہولیات کی فراہمی کو انقلابی قدم قرار دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ہر گھرانے کو صحت کے حوالے سے دس لاکھ کی گارنٹی مہیا کردی گئی ہے شہری اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اس کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں یہ ملکی تاریخ کا بڑا واقعہ ہے جس کے لیئے سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر ہر گھرانے کے شناختی کارڈ کو ہی صحت کارڈ میں تبدیل کرکے تاریخ ساز کام کیا گیا ہے جو خطے کے دیگر ممالک کے لیئے ایک قابل تقلید منصوںہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو صحت کی مفت سہولت فراہم کرکے ایک بڑا انتخابی وعدہ پورا کیا ہے اسی کا نام تبدیلی ہے عمران خان نے مخالفین کی طرح اپنے خزانے بھرنے اور دوستوں کو نوازنے کی بجائے مشکل معاشی حالات میں بھی پنجاب کے ہر گھرانے کو صحت کے حوالے سے سالانہ دس لاکھ کی سہولت مہیا کرکے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔