ٹریفک پولیس کم عمرڈرائیوروں کی چیکنگ کا مناسب بندوبست کرے: ایس اے حمید

Jan 25, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما تحریک انصاف و چیئر مین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ناتجربہ کار،کم عمربچوں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس یافتہ افرادکیلئے چیکنگ کا مناسب بندوبست کرے کہ بچوںکاگاڑیاں ،موٹرسائیکل  لیکر سٹرکوں پر نکلنا انتہائی خطرناک ہے،اس کی روک تھام کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ایسے لوگوں کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں،جن میں بے قصورمعصوم شہری اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اس لیے پہلے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے اور لائسنس کے حصول کا طریقہ کار آسان کرتے ہوئے سہولیات فراہم کی جائیں،بعدازاں ایسے قانون شکن افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔اِن خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی پی پی 58 کے بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے دوران کیااس موقع پر میاں ابوبکر و دیگر بھی موجود تھے  ایس اے حمید نے کہا کہ سی ٹی اوکی جانب سے  حالیہ اٹھائے گئے اقدامات سے ٹریفک کی روانی میں بہت بہتری آئی،شہریوں کو چاہئیے کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس ضرور بنوائیں اور اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے انسان دشمن شیطانی کھیل سے محفوظ رکھنے کیلئے اُن پر کڑی نظر رکھیں۔

مزیدخبریں