کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے دنیا کی کسی بھی قوم سے پیچھے نہیں ہیں مگر بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ آج تک ان نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا صحیح موقع میسر نہیں ہوا جس کی وجہ سے ہم ترقی کی دوڑ میں دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ رٹہ سسٹم نے ہمارے تعلیمی نظام کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ہمیں کریٹو رائٹنگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے موجودہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہے تاکہ لائق اور اہل بچے کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔