شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء اور وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے ضلعی کوارڈینیٹر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کی میت قبر میں اُتر چکی ہے غیر فطری اتحاد اپنی موت آپ مر رہا ہے پیپلز پارٹی کی طرح دیگر جماعتیں بھی پی ڈی ایم سے جلد راہیں جدا کرلیں گی، اپوزیشن حکومت کے بارے میں جھوٹا پراپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے باشعور عوام اپوزیشن کے کسی جھانسے میں نہیں آئینگے ، اپنے ایک بیان میں ماجد منظور کاہلوں نے کہاکہ حکومت کو نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور انکی توانائیوں اور صلاحیتوں سے استفادہ کی خاطر موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں حکومت کے تمام محکموں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے بھی مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے جسے تیزی سے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنااس حکومت کے ایجنڈا میں شامل ہے۔
عوام اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئینگے : ماجد منظورکاہلوں
Jan 25, 2022