لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے''اپنی مدد آپ'' پروگرام کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے 51فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ جبکہ گورنر پنجاب آج (منگل) سے شروع ہونیوالے جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورہ کے دوران بھی 20سے زائد پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ چوہدری محمد سرور نے سوموار کے روز اپنے دورہ گجرات، سرائے عالمگیر کے دوران سکینہ ویلفیئر ٹرسٹ کمپلیکس کے تحت فری ڈائلسز سنٹر اور گجرات شہر میں گورنمنٹ مونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول میں ''اپنی مدد آپ'' پروگرام کے تحت مکمل ہونیوالے51 فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ گورنر پنجاب نے میڈیا کے نمائندوں اور تقریبات سے خطاب کے دوران کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جتنی زیادہ عوامی طاقت وزیر اعظم عمران خان اور تحر یک انصاف کے پاس ہے کسی اور پاس نہیں ہوسکتی۔ اپوزیشن کے احتجاج پہلے کی طرح آئندہ بھی ناکام ہوں گے اور ملک میں عام انتخابات وقت سے ایک منٹ بھی پہلے نہیں ہوں گے۔
’’اپنی مدد آپ‘‘ گورنر پنجاب نے 51 فلٹریشن پلانٹس منصوبے کا افتتاح کردیا
Jan 25, 2022