دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 35 کروڑ47 لاکھ 17 ہزار 844 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ17 لاکھ 8 ہزار 189 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3 کروڑ95 لاکھ 78 ہزار547 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 41 لاکھ 42 ہزار 32 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 69 لاکھ 17 ہزار 220 ، برطانیہ میں 1 کروڑ 60 لاکھ 63 ہزار 10 ، ترکی میں 1 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 152، اور روس میں 1 کروڑ 9 لاکھ 88 ہزار 27 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں 1 کروڑ 1 ہزار 344 اور اسپین میں 92 لاکھ 80 ہزار 890 مصدقہ کیسز ہیں۔