چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بنی گالہ کا گھر ریگولرائز ہوسکتا ہے تو غریب کا گھر کیوں نہیں ؟ یہ نظریے کا فرق ہے آپ کون سا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت ظالم حکومت ہے، عوام کی طاقت سے حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے،پوری کوشش ہوگی غریب کو اس کا حق دیا جائے، نسلہ ٹاور گرا کر ظلم کیا گیا، غریب عوام کو حق دیں گے تو امید ہے کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں کے مالکانہ حقوق سے فرق ختم کرسکتے ہیں ، لاڑکانہ کےعوام نے اپنے گھربچانے کیلئے تحریک چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امیر اورغریب کے درمیان فرق ختم کرنا چاہتے ہیں ، عوام اپنے حقوق کیلئے میرا ہاتھ تھام کرمجھے مضبوط کرے ، ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عوام کوحقوق حاصل ہونگے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں بیوروکریٹ و دیگرافسران کوپلاٹس دینے پرکوئی اعتراض نہیں ، امید ہےغریب عوام کوحق دینے پرکوئی اعتراض نہیں کیا جائے گا ، دکھ ہوتا ہے اورنگی ٹان کو ریگولرائز کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کوبھی ریگولرائزکرنے کی پالیسی ہونی چاہیے ، گجرنالہ کو ریگولرائز کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، بنی گالہ کو ریگولرائزکرنے میں کوئی مشکلات نہیں آتیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کےسرسے چھت چھیننے کی کوشش کی گئی ، وزیراعظم نے معمولی فیس جمع کروا کربنی گالہ کوریگولرائز کرایا ، ظالم حکومت کے آنے کے بعد معاشی بحران آیا ، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کررہی ہے۔
عوام کی طاقت سے حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے،بلاول بھٹو
Jan 25, 2022 | 15:56