کورونا وائرس کی پابندیوں اور دنیا بھر میں سینماوں کی جزوی بحالی کے باوجود ہالی ووڈ فلم اسپائیڈر مین : نو وے ہوم نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔ ہالی ووڈ فلم کو گزشتہ ماہ دسمبر کے آغاز میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپائیڈر مین: نو وے ہوم کمنگ نے محض 6 ہفتوں میں دنیا بھر سے ایک ارب 69 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔رپورٹ کے مطابق فلم نے 23 جنوری تک امریکا، برطانیہ، فرانس اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک سے مجموعی طور پر ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کی کمائی کی۔اسپائیڈر مین: نو وے ہوم کمنگ ریکارڈ کمائی کرنے کے بعد اب تک کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی چھٹی بڑی ہالی ووڈ فلم بھی بن گئی ہے۔