لاہور ( نیوز رپورٹر) موٹروہیکلز کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے ساتھ اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر اب تک 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد خواہشمند افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سسٹم کے تحت اب تک 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں منظور ہوئی ہیں 1 لاکھ 20 ہزار نمبر سسٹم کے تحت جاری کئے جا چکے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ فیس کی ادائیگی کیلئے سسٹم کو ای پے پنجاب سے بھی منسلک کیا گیا ہے اور محکمہ ایکسائز کو اب تک 55 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن سسٹم سے گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کا حصول ممکن ہو گیا ہے۔ سسٹم کے تحت کار، موٹر سائیکل، کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی کی جاتی ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن سسٹم پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ آن لائن سسٹم میں ٹیکس کیلکولیٹر اور وہیکل ویریفیکیشن کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کا حصول ممکن ہے، فیصل یوسف
Jan 25, 2023