رواں سال 90 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے چالان


لاہور(نمائندہ خصوصی) سی ٹی او لاہور کے حکم پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاون جاری۔3 ہفتوں کے دوران 90 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری۔سال 2022 میں 10 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے بتایا کہ مال روڈ پر 95 فیصد موٹرسائیکلسٹ نے ہیلمٹ پہننا شروع کردئیے۔ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی آئی۔کینال روڈ، مین بلیوارڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ پر مزید سختی کی جارہی ہے۔موٹرسائیکل پر آنا ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ ٹریفک خلاف ورزی پر ڈرائیور کا لائسنس بھی چیک کیا جارہا ہے۔لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ پر سخت سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے لاہور کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔منظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن