وزیرآباد،گوجرانوالہ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر عطاء تارڑ کا گکھڑ وزیر آباد کا دورہ مقامی سیاسی قیادت سے ملاقات۔عطاء تارڑ نے مقامی مسلم لیگی راہنما اور سابق ناظم چوہدری عنصر سندھو کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنان سے ملاقات کی اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں بارے استفسار کیا۔ گکھڑ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے اپنا سیاسی فیوچر ختم کر لیا ہے۔ اب وہ حواس باختہ ہو گیا ہے۔ ہمیں 26 کلو میٹر کی حکومت کے طعنے دینے والے کے پاس ایک انچ پر بھی اقتدار نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایجنٹ فرح گوگی ملک کو لوٹ کر ملک سے فرار ہے۔ اسے عمران خان نے ملک سے اس لیے بھگایا کہ کہیں وہ وعدہ معاف گواہ نہ بن جائے۔ فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں 900 دفعہ ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ایک اعشاریہ چھ ارب روپے غیر قانونی طور پر لوٹ مار کر کے ملک سے باہر لے جائے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کو تسلیم نہ کرنا اور عدالتوں میں پیش ہونے کا معاملہ احمقانہ بات ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمشن کے فیصلہ کے خلاف سڑکوں پر نکلنا محض شوشہ ہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے حلف اٹھا لیا، وہ آئینی وزیر اعلی ہیں۔
لیکشن کمشن کے خلاف سڑکوں پر نکلنا محض شوشہ: عطاء تارڑ
Jan 25, 2023