لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار اکبر علی ڈوگرنائب صدر سہیل شفیق چودھری اور سیکرٹری رائے عثمان احمد و دیگر نے مشترکہ بیان میں سابق گورنر پنجاب و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار محمد لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوںنے ملک میں امن وامان کی مخدوش حالت پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام بالخصوص وکلا برادی کو آئے روز دہشت گردی کا سامنا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وکلا کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ وہ معاشرے کے مظلوم افراد کو حصول انصاف کیلئے ہمہ وقت مصروف کار رہتے ہیں جن کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔
ہائیکورٹ بار کی بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت
Jan 25, 2023