ایل ڈبلیو ایم سی کا غیر حاضر عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ 


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے کرپٹ، کام چور، لمبے عرصے سے غیر حاضر عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے بدعنوان،مسلسل غیر حاضر اور کام چور 450 ملازمین کو سروس سے فارغ کر دیا۔ آیچ آر کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 328 ان سورس ورکرز کی پکی چھٹی جبکہ 122 ریگولر ملازمین کو واپس ایم سی ایل بھیج دیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے اس حوالے سے سخت تاکید کی ہیں کہ لاہور شہر کی صفائی کے معاملے میں لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ گزشتہ 3 مہینوں میں اب تک 750 ملازمین کو کام چوری، بغیر اطلاع لمبی چھٹی کرنے پر سروس سے فارغ کر دیا گیا ہے۔کمپنی پالیسی کے مطابق بغیر اطلاع 30 دن مسلسل غیر حاضری کی بنا پر سروس سے فارغ کیا گیا ہے۔مزید براں ایل ڈبلیو ایم سی کا تمام نظام ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ ورکرز کی فیلڈ میں حاضری، گاڑیوں کے ورکشاپ آنے جانے کے اوقات کو جدید آن لائن ایپلیکیشنز کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپس میں سٹاک کے ڈیجیٹل اندراج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔تمام ورکشاپس کی مانیٹرنگ جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

۱

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...