لاہور(سپورٹس ڈیسک) فلسطینی خواتین کو باکسنگ سکھانے کیلئے غزہ میں پہلا باکسنگ سنٹر قائم کردیا گیا۔ فلسطینی خواتین کو باکسنگ سکھانے کیلئے قائم سنٹر نے اپنے دروازے مزید خواتین کیلئے بھی کھول دیے ہیں ۔ ایک گھر کے گیراج سے دو بچیوں کو باکسنگ کی تربیت دینے سے شروع ہونے والا یہ باکسنگ کلب اب ایک باضابطہ شکل اختیار کر چکا ہے۔باکسنگ گروپ کے بانی اور باکسنگ کوچ اسامہ ایوب نے کہا کہ وہ اپنے اس کلب کو پہلا فلسطینی باکسنگ سنٹر قرار دیتے ہیں۔
غزہ میں خواتین کیلئے پہلا باکسنگ سنٹر قائم
Jan 25, 2023