لاہور‘ فیروزوالا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) آسٹریلیا چوک افغان باشندہ نے خودکشی کر لی۔ 40 سالہ اجمیر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔ واقعہ نجی ہوٹل میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اجمیرنجی ہوٹل کے کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ اس شخص کی شناخت اجمیر کے نام سے ہوئی جو کہ افغانی باشندہ تھا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے (کالا شاہ کاکو) میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان راشد علی نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ متوفی خود اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ راشد گھر سے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گولی مار دی۔ پولیس دونوں پہلو دیکھ رہی ہے۔