ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان سے لاہور کیلئے جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس ساہیوال کے نزدیک اس وقت بڑے حادثہ سے بچ گئی جب انجن کا ہینگر راڈ ٹوٹ کر بیچ میں گر گیا، جس سے پتھر اڑ اڑ کر لگتے رہے تاہم ڈرائیور نے بر وقت ٹرین کو مستعدی سے روک کر بڑے حادثہ سے بچا لیا، جس کے بعد فوری طور پر ہینگر راڈ کی مرمت کے بعد ٹرین کو لاہور کے لئے روانہ کر دیا گیا۔
ساہیوال کے قریب موسیٰ پاک ایکسپریس کے انجن کا ہینگر راڈ ٹوٹ گیا، ڈرائیور نے گاڑی روک لی
Jan 25, 2023