یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر پھر دھاوا: بھیڑ ذبح کرنے کی درخواست دیدی


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی+ اے پی پی) یہودیوں کی انتہاپسند تنظیموں نے شر انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصی میں ذبیحہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کی متعدد تنظیموں نے اسرائیل کے وزیر سکیورٹی اتمار بن گویر کو اس سلسلے میں باضابطہ درخواست دے دی۔ درخواست میں یہودی تنظیموں نے اپنے سالانہ تہوار کے موقع پر مسجد اقصی میں بھیڑ ذبح کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے ساتھ مل کر مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے والے یہودیوں نے مسجد پر اسرائیلی پرچم لہرایا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ ترک  خبررساں ادارے  کے مطابق القدس اسلامک فائونڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق 216  یہودیوں  نے اسرائیلی پولیس  کے ہمراہ گزشتہ صبح مسجد اقصی پر دھاوا بولا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...