اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ا حسن اقبال کی صدارت میں 31 رکنی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری افسران، معاشی ماہرین ، تاجر اور اندرون و بیرون ملک کے ماہرین نے شرکت کی احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے نجی شعبہ اور حکومت کا اشتراک نا گزیر ہے ، وژن 2010 اور وڑن 2025 کے تجربات نے بتایا سیاسی عدم استحکام ملکی ترقی کا سب سے بڑا دشمن ہے، ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندھی کرے حکومت انکو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی حکومت کے ساتھ اشتراک عمل کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے، حکومتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے تمام وزارتیں اپنے اپنے دائرہ عمل میں 5 آیز مطابق ایکشن پلان تشکیل دیں، سویا بین کی کاشت اور پیداوار میں اضافے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے ، 5 ایز فریم ورک پاکستان کے مسائل کا حل ہے ۔
ترقی کیلئے نجی شعبے،حکومت کا اشتراک نا گزیر ہے ، ا حسن اقبال
Jan 25, 2023