اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ (ن) کے قائدسابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کا ٹاسک دیدیالیگی صوبائی رہنما جعفرمندوخیل سے ملاقات میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ افنان اللہ بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کیساتھ لندن میں سیاسی رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیابلوچستان کے سیاسی رہنما جعفر مندوخیل کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، ڈاکٹر افنان اور دیگر بھی شریک ہوئے، نواز شریف نے جعفر مندوخیل سے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں میں بلوچستان کے سیاسی حالات اور عوامی معاملات پر بھی گفتگو کی، مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارٹی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جعفر مندوخیل کو صوبے میں مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کا ٹاسک دے دیا۔