حج پالیسی 2023کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع 


اسلام آباد(نا مہ نگار)حج پالیسی 2023کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے،سعودی عرب نے65 سال سے زائد عمر کے افراد پر پابندی ختم کر دی ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال پاکستان اور سعودی عرب سمیت عالمی اقتصادی صورتحال اور روپیہ کی گراوٹ کے باعث سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سرکاری حج سکیم کے اخراجات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ کی توقع ہے ۔ رواں سال وزارت مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے ۔تمام حج درخواست گذاروں کیلئے بینک اکائونٹ ہونا لازم ہو گا۔ اس کے علاوہ حج درخواست کیلئے کار آمد پاسپورٹ، 3تصاویر، کرونا سرٹیفیکیٹ، اپنا اور وارث کا شناختی کارڈ لازم ہو گا۔ وزارت مذہبی امور نے ایئرلائنز ، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دیئے ہیں ۔حج درخواستوں کی وصولی کیلئے شیڈول بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...