اسلام آباد (این این آئی) صدر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے 4سینٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ صدر نے تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 48ایک، رولز آف بزنس اور یونیورسٹی کے آرڈیننس کے تحت کی ہیں۔ سوسائٹی سے شاہد شفیق کو بطور سینٹ ممبر فیڈرل اردو یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔ تدریسی شعبے سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد انیس اور پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد کو سینٹ ممبر تعینات کیا گیا ہے۔