ڈالر 25 پیسے، سونا 1150 روپے تولہ مہنگا 


کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ  بدستور بڑھ رہا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 230 روپے 40 پیسے ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 240 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 150 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔ دس گرام سونے کی  مالیت 986 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...