لاہور ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 612 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 55 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 39 ہزار 91 رہی۔بازار میں 17کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 36 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار203 ارب روپے ہے۔