لاہور(کامرس رپورٹر) آل آئرن سٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے صدر فیصل مجاہد نے کہا کہ ملک کی سب سے اہم ترین کمیونٹی کاروباری شعبہ ہائے زندگی سڑکوں پر ہیں۔ مسائل کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی۔ امپورٹرز کے کنٹینرز پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں ۔بیرونی دنیا بزنس کمیونٹی کے استحصال کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔ ملکی کاروباری تشخص بری طرح مجروح ہورہا ہے۔ غیر سنجیدگی کا لیول یہ ہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امپورٹرز کے مسائل سننے پر تیار نہیں ہیں۔
کئی مہینوں سے اربوں روپے مالیت کا سامان سینکڑوں کنٹینرز کلیئرنس کے منتظر ہیں۔ امپورٹرز کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے فی الفور دانشمندانہ اقدامات کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امپورٹرز کے مسائل کی فریاد سنیں۔ تاجروں سرمایہ کاروں صنعتکاروں کے خدشات دور کئے جائیں۔ بزنس کمیونٹی کے ساتھ بیٹھ کر حکومت مسائل کے حل کی حکمت عملی مرتب کرے۔
تاجروں کے مسائل کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی: فیصل مجاہد
Jan 25, 2023