لاہور ( نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی ایک اعلیٰ منتظم ہیں،وہ الیکشن کمیشن کے اعتماد اور عوام کی توقعات پرپورااتریں گے۔ محسن نقوی کی قیادت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ادارے ان کی خداداد انتظامی صلاحیتوں کے غماز ہیں، وہ اپنی نجی ساکھ کوہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے۔اس اہم آئینی منصب کیلئے محسن نقوی کاانتخاب نیک فال اورخوش آئند ہے۔ابھی ضمنی الیکشن ہونے ہیں لہٰذاء قبل از وقت کسی کے کردار پرانگلی اٹھانا اخلاقیات اورانصاف کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاسادگی کواپناشعار بنانامستحسن اقدام ہے۔