گورنر پنجاب نے عوامی مفاد میں 14 بلوں کی منظوری دے دی 


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عوامی مفاد میں پنجاب اسمبلی سے پاس کیے گئے مندرجہ ذیل14 بلوں کی منظوری دے دی۔ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2022ئ، پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(ترمیمی) بل 2020ئ، پنجاب فنانس (ترمیمی) بل 2021ئ، پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن، پرزرویشن، کنزرویشن اور منیجمنٹ (ترمیمی) بل 2021ئ، پنجاب جنرل پروویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈ(ترمیمی) بل 2021ئ، پنجاب اریگیشن، ڈرینج اینڈ ریورز بل 2021ئ، پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی) بل 2021ئ، پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی بل 2021ئ، صوبائی موٹر وہیکلز(ترمیمی) بل 2022ئ، پنجاب پنشن فنڈ (ترمیمی) بل 2021ئ، لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز بل 2022ئ، پنجاب ہوم بیسڈ ورکرز بل 2021ئ، پنجاب اربن امویو ایبل پراپرٹی ٹیکس (ترمیمی) بل 2021ء اور پنجاب متبادل تنازعات کے حل (ترمیمی) بل 2023ء شامل ہیں۔ گورنر سیکرٹریٹ کی طرف سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو ایک مناسب طریقہ کار اور چینل کے ذریعے بلوں کو بھجوانے کی ایڈوائس کو دوبارہ دہرایا گیا۔
14 بل منظور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...