لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر وہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی وکیل سردار بلخ شیر کھوسہ کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹائون میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو اور عمریں 20سے 22سال کے لگ بھگ تھیں۔ حملہ آوروں نے گاڑی کا پیچھا کر کے فائر کیا۔ گولی بازو میں لگی۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلخ شیر کھوسہ کو والد کے سیاسی کیریئر کی وجہ سے پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ واقعہ 23 جنوری کو مولانا شوکت علی روڈ نزدیک پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پیش آیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار لطیف کھوسہ کے صاحبزادے پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ اپنے بیان میں سابق صدر آصف زر داری نے بلخ شیر کھوسہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار لطیف کھوسہ کے صاحبزادے پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ نیر بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کے فرزند پر قاتلانہ حملے کی اور
جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
بلخ شیر کھوسہ