کراچی (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے تحت حتمی پارٹی پوزیشن تیار کرلی۔ 229 یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا نتیجہ مرتب کیا جبکہ الیکشن کمشن نے 6 یوسیز پر نتیجہ روک لیا اور ان 6 نشستوں کی سماعت الیکشن کمشن پاکستان میں ہوگی۔ اس کے علاوہ 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے۔ حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 229 میں سے 91 نشتیں لیکر پہلی پوزیشن پر ہے۔ جبکہ جماعت اسلامی نے 85، تحریک انصاف نے 42 نشستیں حاصل کیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7، جمعیت علمائے اسلام نے 2، تحریک لبیک پاکستان اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ ضلع وسطی کی 42 میں سے جماعت اسلامی کو 37، پیپلزپارٹی کو 4 اور پی ٹی آئی کو چیئرمین کی ایک نشست ملی۔ جبکہ ضلع شرقی کی 42 میں سے جماعت اسلامی نے 19، پیپلزپارٹی نے 14 اور تحریک انصاف نے 9 نشستیں حاصل کیں۔ ضلع ملیر کی 30 میں سے پیپلزپارٹی کو 20، تحریک انصاف کو 4، جماعت اسلامی کو 3، مسلم لیگ (ن) کو 2 اور آزاد امیدوارکو ایک نشست ملی۔ ضلع غربی کی 25 میں سے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو 9 ،9 نشستیں ملیں جبکہ جماعت اسلامی نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام کو 2 نشستیں ملیں۔ ضلع جنوبی کی 25 میں پیپلز پارٹی کو 15 اور تحریک انصاف کو 9 نشستیں ملیں، تحریک لبیک نے ایک نشست حاصل کی۔ ضلع کورنگی کی 34 میں جماعت اسلامی نے 21، تحریک انصاف 8، پیپلز پارٹی 3 اور ن لیگ نے 2 نشستیں جیتیں۔ ضلع کیماڑی کی 31 میں 26 نشستیں پیپلز پارٹی نیحاصل کیں، مسلم لیگ ن نے 3، تحریک انصاف نے 2 نشستیں جیتیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوئے تھے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔
حتمی نتائج
کراچی بلدیاتی الیکشن کے حتمی نتائج : پیپلز پارٹی 91جماعت اسلامی 85پی ٹی آئی کی 42نشستیں
Jan 25, 2023