گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث غریب خود کشیاں کر رہے ہیں سیاستدانوں کی آپس کی جنگ میں کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، ہمیں اپنے کاروبار چلانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے اگر فوری طور پر معاشی مضبوطی کے اقدامات نہ کئے گئے تو لاکھوں مزدور بے روز گار ہو جائیں گے اور پھر سڑکوں پر احتجاج ہو گا جس کو شائد کوئی بھی نہ روک سکے۔