گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ آبادی پنجاب کی ضلع بھر میں متوازن خاندان خوشحال پاکستان کی آگاہی مہم میں فعال کردار اداکرنے والے چیف منسٹرز میڈیا گریجوایٹس کے اعزاز میں محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی دفتر میں تقریب ہوئی ۔جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف کی طرف سے تمام انٹرنیز کو تعریفی اسناد اور سرٹیفیکیٹس دیئے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کا پیغام عوام الناس تک پہنچانے میں سی ایم میڈیا گریجوایٹس نے انتہائی اہم کردار اداکیا ہے۔ اس کے علاوہ پرنٹ میڈیا ہو یاسوشل میڈیا ہر میڈیا کے پلیٹ فارم پر محکمہ بہبود آبادی کے متوازن خاندان خوشحال پاکستان کے پیغام کو موثر طوپر اجاگر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی ایم پنجاب میڈیا گریجوایٹس کی بھرپور کاوش کی بدولت پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹننٹ کی کارکردگی پنجاب بھر میں نمایا ں رہی اس تقریب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منورحسین نے بطور مہمان خصو صی شرکت کی ۔
محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام میڈیا گریجوایٹس کے اعزاز میں تقریب
Jan 25, 2023