پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں بجلی 20گھنٹے بعد بحال ہوئی اُس کے بعد بھی سارا دن ہر ایک گھنٹہ بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہی بجلی کی بندش کی وجہ سے تمام کاروبار ٹھپ ہونے کے ساتھ مساجد ،گھروں ،دوکانوں میں پانی دستیاب نہ ہو سکا اس آنکھ مچولی کی وجہ سے لوگ اپنے دفاتر اور کاروباری مراکز پر بروقت نہ پہنچ سکے، عوامی حلقوں نے حکومت کی نااہلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں میںجبکہ بجلی کھپت کم ہوتی ہے یہ حال ہیں تو گرمیوں میں کیا حال ہو گا۔