حافظ آباد: مبارک کالونی اورمحلہ حسن ٹائون جوہڑ میں تبدیل،مکین محصور


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کی مبارک کالونی اورمحلہ حسن ٹائون میونسپل کمیٹی کے افسران کی مبینہ غفلت سے گندے جوہڑ میں تبدیل ہونا شروع ہوگیاجس کی وجہ سے گلیوںمیں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے علاقہ مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا اور مساجد میں جانا بھی محال ہوگیا۔ علاقہ مکینوںنے میونسپل کمیٹی کے عملہ اور افسروں کی لاپرواہی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقہ میںصفائی ستھرائی نہ ہونے اور نکاسی آب کا معقول انتظام نہ کئے جانے سے پورا علاقہ گندے جوہڑ میں تبدیل ہورہاہے اور نمازیوںکا مساجد میں نماز پڑھنا بھی محال ہوچکا ہے۔ جبکہ میونسپل کمیٹی شہریوں کیلئے دن بدن سفید ہاتھی بنتی جارہی ہے۔ انہوںنے کمشنر گجرات اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ محلہ حسن ٹائون اور مبارک کالونی کو گندے جوہڑ میں تبدیل ہونے سے بچایا جائے وگرنہ وہ میونسپل کمیٹی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن