پمزمیں مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری ،تین سینئرڈاکٹرز کی سمری وزیر اعظم کو ارسال


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ایکٹ 2023 کی منظوری کے بعد ہسپتال کے انتظامی معاملات کی بہتر ی اور ایکٹ پر مکمل طور پر عملدرآمد کیلئے مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کیلئے ہسپتال کے گریڈ بیس کے تین سینئرڈاکٹرز کے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم پاکستان کو بھجوا دی گئی ہے وزیراعظم کی منظوری کے بعد مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا تقرر کردیا جائیگا تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)ایکٹ 2023کی منظوری کے بعدسے تاحال ہسپتال کو ایڈہا ک بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے اور ڈاکٹر رضوان تاج کو ای ڈی پمز کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے تاہم زرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں مستقل بنیادوں پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرریر کیلئے وزیراعظم پاکستان کو سمری بھجوا دی گئی ہے ذرائع کے مطابق سمری میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر گریڈ21کی تقرری کیلئے گریڈ بیس کے تین افسران ڈاکٹر محمد نعیم ملک (پروفیسر)،ڈاکٹر محمد شفیق ارشد(پروفیسر)اور ڈاکٹر نزہت یاسمین (پروفیسر)کے نام شامل ہیں وزیراعظم میاں شہبا زشریف کی جانب سے ان تینوں ناموں میں سے کسی ایک نام کی منظوری کے بعدمستقل بنیادوں پر ای ڈی پمز کاتقررکردیا جائیگا ۔

ای پیپر دی نیشن