اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ہتھیار سے نکالا گیا عمران خان آئینی ادارے کے دروازے پر بلبلا رہا ہے اپوزیشن اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ پر اندر اور باہر سے حملہ آور ہونے والے کو پارلیمنٹ کیلئے اجنبی بنا دیا ہے نالائق وزیراعظم احمقانہ۔طرز عمل اور طرز عمل پر پی ٹی آئی اور اتحادی ممبران پارلیمنٹ کے اعتماد سے محروم ہوا،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر معترض شخص چیف الیکشن کمشنر سے ملتمس ہے اپنے نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر سیممبر پارلیمنٹ کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والا آئینی ادارے پر تنقید کرتے شرمندگی محسوس نہیں کرتا انہوں نے کہا ہے کہ چنتخب وزیراعظم بننے اور ڈیلی ویجز کابینہ وزیر گلے لگانے والا قصہ ماضی ہونے والا ہے بغیر کسی کاروبار زرائع آمدن کے امارت کی بلند سطح پر پہنچنے کا حساب اور احتساب قریب ہے۔
آئینی ہتھیار سے نکالا گیا ،عمران خان آئینی ادارے کے دروازے پر بلبلا رہا ہے،نیئر بخاری
Jan 25, 2023