اسلام آباد(نا مہ نگار)ایف پی سی سی آئی اور ایپٹما کے وفود نے الگ الگ وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقاتیں کی۔وزیر مملکت نے بجلی بریک ڈاون پرحکومت کی پوزیشن واضح کی۔وزیر مملکت نے گزشتہ روز ہونے والے بجلی کے بریک ڈاون کی وجوہات سے وفود کو آگاہ کیا بجلی فراہمی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وفود نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا، ایف پی سی سی آئی کے وفد نے کہا کہ یقین ہے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کو حکومت یقینی بنائے گی ۔وفد نے توانائی پیٹرولیم اور گردشی قرضوں کے بارے اپنے تحفظات وزیر مملکت کے سامنے رکھے۔مصدق ملک نے کہاکہ کاروباری طبقے کے تمام مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔حکومت پیٹرول،گیس، ایل این جی سے متعلق جامع پالیسی لا رہی ہے۔ایپٹما نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں کاروبار دوست رہی ہیں ۔