اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈیکشن آرڈر کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی نے پروڈیکشن آرڈر اجرا کیخلاف اپیل دائر کی تھی جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی درخواست شہباز شریف دوران نیب حراست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بننے پر دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ پارلیمنٹ ایسا رولز نہیں بن سکتی جو کسی دوسرے قانون کے منافی ہوجن کیخلاف تحقیقات ہو رہی ہوتی ہے وہ پروڈیکشن آرڈر پر پر پارلیمنٹ آتے ہیں۔نیب زدہ پروڈیکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آکراپنے خلاف تحقیقات پر تقریر کرتے ہیں۔جسٹس اعجاز الااحسن نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ آپ کا حق دعوی نہیں بنتا۔شہباز شریف اور خواجہ آصف کو آپ فریق کیسے بنا سکتے ہیں۔عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں۔
شہباز شریف، سعد رفیق کے پروڈیکشن آرڈر کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قرار
Jan 25, 2023