اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کی سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست میں رجسٹرارآفس کے اعتراضات دورکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا دور کریں، گذشتہ روز سماعت کے دوران شفا یوسفزئی کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کی جانب سے ہراسمنٹ کیخلاف اور پروٹیکشن کیلئے درخواست دائر کی گئی،صحافیوں کی ہراسمنٹ کیخلاف ایک اور درخواست بھی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ، عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کیساتھ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
اینکر پرسن شفا یوسفزئی کی سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست، رجسٹرارآفس کے اعتراضات دورکرنے کی ہدایت
Jan 25, 2023